Sunan Abi Dawood Hadith 75 (سنن أبي داود)
[75]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (482)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ دَخَلَ فَسَكَبَتْ لَہُ وَضُوءًا فَجَاءَتْ ہِرَّةٌ فَشَرِبَتْ مِنْہُ فَأَصْغَی لَہَا الْإِنَاءَ حَتَّی شَرِبَتْ قَالَتْ كَبْشَةُ فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْہِ فَقَالَ أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي فَقُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّہَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّہَا مِنْ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ
کبثہ بنت کعب بن مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ یہ (عبداللہ ابن ابی قتادہ) ابن ابی قتادہ کے نکاح میں تھیں،بیان کرتی ہیں کہ (ان کے خسر) سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ (ان کے گھر) آئے تو اس نے ان کے لیے وضو کی خاطر پانی انڈیلا تو ایک بلی آ گئی اور اس (برتن) سے پانی پینے لگی۔ابوقتادہ نے بلی کے لیے برتن کو قدرے ٹیڑھا کر دیا حتیٰ کہ اس نے پانی پی لیا۔کبثہ کہتی ہیں کہ ابوقتادہ نے مجھے دیکھا کہ میں ان کے اس عمل کو حیرت سے دیکھ رہی ہوں تو انہوں نے کہا: اے بھتیجی! کیا تمہیں تعجب ہو رہا ہے؟ میں نے کہا ہاں،تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’بلی نجس نہیں ہے،یہ تم پر گھومنے پھرنے والے جانوروں میں سے ہے۔‘‘