Sunan Abi Dawood Hadith 81 (سنن أبي داود)
[81]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (472)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ حُمَيْدٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ لَقِيتُ رَجُلًا صَحِبَ النَّبِيَّ ﷺ أَرْبَعَ سِنِينَ كَمَا صَحِبَہُ أَبُو ہُرَيْرَةَ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ تَغْتَسِلَ الْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ أَوْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ زَادَ مُسَدَّدٌ وَلْيَغْتَرِفَا جَمِيعًا
حمید حمیری کہتے ہیں کہ میں ایک ایسے شخص سے ملا جو چار سال تک نبی کریم ﷺ کی صحبت میں رہا جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی صحبت میں رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے ’’عورت مرد کے یا مرد عورت کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے۔“ مسدد نے یہ اضافہ بیان کیا ہے: ’’چاہیئے کہ دونوں اکٹھے ہی (باری باری) چلو لیں۔‘‘