Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 92 (سنن أبي داود)

[92]صحیح

رواہ البیہقی (1/ 195) من حدیث ابان بن یزید العطار عن قتادۃ، وقتادۃ صرح بالسماع بہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ وَيَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ أَبَانُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ صَفِيَّةَ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک صاع پانی سے غسل اور ایک مد سے وضو کر لیا کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جناب ابان نے قتادہ سے روایت کیا تو (((عن صفیۃ)) کی بجائے) ((سمعت صفیۃ)) کہا ہے۔(یعنی میں نے سیدہ صفیہ سے سنا)۔