Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 95 (سنن أبي داود)

[95] وسندہ ضعیف

شریک القاضي مدلس وعنعن (طبقات المدلسین: 56/ 2،وھومن الثالثۃ)

وحدیث البخاري (201) ومسلم (325) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 16

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِيسَی عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَبْرٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَتَوَضَّأُ بِإِنَاءٍ يَسَعُ رَطْلَيْنِ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ شَرِيكٍ قَالَ عَنْ ابْنِ جَبْرِ بْنِ عَتِيكٍ قَالَ وَرَوَاہُ سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِيسَی حَدَّثَنِي جَبْرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاہُ شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَبْرٍ سَمِعْتُ أَنَسًا إِلَّا أَنَّہُ قَالَ يَتَوَضَّأُ بِمَكُّوكٍ وَلَمْ يَذْكُرْ رَطْلَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد و سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ الصَّاعُ خَمْسَةُ أَرْطَالٍ وَہُوَ صَاعُ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَہُوَ صَاعُ النَّبِيِّ ﷺ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریم ﷺ ایسے برتن سے وضو کیا کرتے تھے جس میں دو رطل پانی آتا تھا اور آپ ﷺ ایک صاع (پانی) سے غسل فرما لیا کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے (سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے والے شاگردوں کے نام اور اسناد میں اختلاف کا ذکر کرتے ہوئے) کہا کہ شعبہ نے کہا ((حدثنی عبد اللہ بن عبد اللہ بن جبر سمعت أنسا)) مگر اس میں ہے کہ آپ ((مکوک)) (ایک مد) سے وضو کرتے تھے۔اس میں دو رطل کا ذکر نہیں ہے۔((یحیی بن آدم عن شریک)) کی روایت میں ہے ((عن ابن جبر بن عتیک‏)) جبکہ سفیان کی روایت میں ((عن عبد اللہ بن عیسی حدثنی جبر بن عبد اللہ)) آیا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو سنا وہ کہتے تھے کہ صاع پانچ رطل ہے۔ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہی صاع ابن ابی ذئب کا ہے اور نبی کریم ﷺ کا صاع اسی طرح کا تھا۔