Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 97 (سنن أبي داود)

[97]صحیح

صحیح مسلم (241)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ ہِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ أَبِي يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَأَی قَوْمًا وَأَعْقَابُہُمْ تَلُوحُ فَقَالَ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کچھ لوگوں کہ دیکھا کہ (وضو میں جلدی کے باعث ان کے پاؤں خشک رہ گئے اور) ان کی ایڑیاں چمک رہی تھیں۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’(ایسی) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔وضو مکمل کیا کرو۔‘‘