Sunan ibn Majah Hadith 1003 (سنن ابن ماجہ)

[1003]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَدْرٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ عَنْ أَبِيہِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ وَكَانَ مِنْ الْوَفْدِ قَالَ خَرَجْنَا حَتَّی قَدِمْنَا عَلَی النَّبِيِّ ﷺ فَبَايَعْنَاہُ وَصَلَّيْنَا خَلْفَہُ ثُمَّ صَلَّيْنَا وَرَاءَہُ صَلَاةً أُخْرَی فَقَضَی الصَّلَاةَ فَرَأَی رَجُلًا فَرْدًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ قَالَ فَوَقَفَ عَلَيْہِ نَبِيُّ اللہِ ﷺ حِينَ انْصَرَفَ قَالَ اسْتَقْبِلْ صَلَاتَكَ لَا صَلَاةَ لِلَّذِي خَلْفَ الصَّفِّ

سیدنا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ جو ایک وفد میں شامل ہو کر تشریف لائے تھے ان سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم(اپنے علاقے سے) روانہ ہوئے (اور مدینہ منورہ تک سفر کیا) حتی کہ ہم نبی ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوگئے اور آپ ﷺ کی بیعت کی۔ہم نے آپ ﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کی،پھر آپ کے پیچھے ایک اور نماز پڑھی۔آپ نے نماز مکمل کی تو دیکھا کہ ایک آدمی صف کے پیچھے اکیلا کھڑا نماز پڑھ رہا ہے۔(جب وہ شخص نماز سے فارغ ہوا تو) اللہ کے نبی ﷺ اس کے پاس گئے اور فرمایا: ’’شروع سے نماز پڑھو۔صف کے پیچھے(اکیلا کھڑے ہونے والے کی کوئی نماز نہیں۔‘‘