Sunan ibn Majah Hadith 1017 (سنن ابن ماجہ)
[1017]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ أَتَی رَسُولُ اللہِ ﷺ مَسْجِدَ قُبَاءَ يُصَلِّي فِيہِ فَجَاءَتْ رِجَالٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُسَلِّمُونَ عَلَيْہِ فَسَأَلْتُ صُہَيْبًا وَكَانَ مَعَہُ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَرُدُّ عَلَيْہِمْ قَالَ كَانَ يُشِيرُ بِيَدِہِ
سیدنا زید بن اسلم رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ مسجد قباء میں نماز ادا کرنے کے لئے تشریف لائے۔متعدد انصاری حضرات حاضر ہو کر رسول اللہ ﷺ کو سلام عرض کرنے لگے۔زید بن اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ (اس موقع پر) سلام کا جواب کس طرح دیتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاتھ سے اشارہ کرتے تھے۔