Sunan ibn Majah Hadith 1018 (سنن ابن ماجہ)

[1018]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعَثَنِي النَّبِيُّ ﷺ لِحَاجَةٍ ثُمَّ أَدْرَكْتُہُ وَہُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْہِ فَأَشَارَ إِلَيَّ فَلَمَّا فَرَغَ دَعَانِي فَقَالَ إِنَّكَ سَلَّمْتَ عَلَيَّ آنِفًا وَأَنَا أُصَلِّي

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مجھے نبی ﷺ نے کسی کام سے بھیجا۔جب میں (واپس) خدمت اقدس میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے۔میں نے سلام کیا تو آپ نے اشارہ کیا(اور اشارے سے جواب دیا) جب نبی ﷺ (نماز سے) فارغ ہوئے تو مجھے بلایا اور فرمایا: ’’ابھی ابھی تم نے مجھے سلام کیا تھا اور میں نماز پڑھ رہا تھا۔(اس لئے زبان سے جواب نہیں دے سکا۔‘‘)