Sunan ibn Majah Hadith 1023 (سنن ابن ماجہ)

[1023]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّہُ رَأَی شَبَثَ بْنَ رِبْعِيٍّ بَزَقَ بَيْنَ يَدَيْہِ فَقَالَ يَا شَبَثُ لَا تَبْزُقْ بَيْنَ يَدَيْكَ فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَنْہَی عَنْ ذَلِكَ وَقَالَ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا قَامَ يُصَلِّي أَقْبَلَ اللہُ عَلَيْہِ بِوَجْہِہِ حَتَّی يَنْقَلِبَ أَوْ يُحْدِثَ حَدَثَ سُوءٍ

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا شَبَث بن ربعی رحمہ اللہ کو سامنے کی طرف تھوکتے دیکھ کر فرمایا: اے شبث!اپنے سامنے مت تھوکا کرو کیوں کہ رسول اللہ ﷺ ایسا کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے اور آپ ﷺ نے فرمایا ہے: ’’جب آدمی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنا چہرہٴ مبارک اس کی طرف متوجہ فرما دیتا ہے حتی کہ وہ نماز سے فارغ ہو جائے یا کوئی برا کام کرے۔‘‘