Sunan ibn Majah Hadith 1042 (سنن ابن ماجہ)
[1042]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ شُعْبَةَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي مُخَوَّلُ بْنُ رَاشِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعْدٍ رَجُلًا مِنْ أَہْلِ الْمَدِينَةِ يَقُولُ رَأَيْتُ أَبَا رَافِعٍ مَوْلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ رَأَی الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ وَہُوَ يُصَلِّي وَقَدْ عَقَصَ شَعْرَہُ فَأَطْلَقَہُ أَوْ نَہَی عَنْہُ وَقَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ وَہُوَ عَاقِصٌ شَعَرَہُ
رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو بالوں کا جوڑا باندھ کر نماز پڑھتے دیکھا تو ان کے بال کھول دیے یا اس طرح کرنے سے منع فرمایا،اور کہا: رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی مرد بالوں کا جوڑا باندھ کر نماز پڑھے۔