Sunan ibn Majah Hadith 1046 (سنن ابن ماجہ)

[1046] إسنادہ ضعیف

ترمذي (3122) نسائي (871)

انوار الصحیفہ ص 414

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ قَالَا حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَتْ امْرَأَةٌ تُصَلِّي خَلْفَ النَّبِيِّ ﷺ حَسْنَاءُ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ فَكَانَ بَعْضُ الْقَوْمِ يَسْتَقْدِمُ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ لِئَلَّا يَرَاہَا وَيَسْتَأْخِرُ بَعْضُہُمْ حَتَّی يَكُونَ فِي الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ فَإِذَا رَكَعَ قَالَ ہَكَذَا يَنْظُرُ مِنْ تَحْتِ إِبْطِہِ فَأَنْزَلَ اللہُ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ فِي شَأْنِہَا

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک انتہائی خوش شکل خاتون نبی ﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کیا کرتی تھیں۔کچھ حضرات اس لیے اگلی صف میں کھڑے ہونے کا اہتمام کرتے کہ اس کاتون پر نظر نہ پڑے جب کہ بعض افراد(جان بوجھ کر) پیچھے رہ جاتے تاکہ پچھلی صف میں کھڑے ہوں۔ان میں سے جب کوئی رکوع کرتا تو اپنی بغلوں کے نیچے سے اس طرح دیکھتا اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کےبارے میں یہ آیات نازل فرمائیں:(ولقد علمنا المستقدمین منکم ولقدم علمنا المستاخرین) ’’تم میں سے جو لوگ آگے بڑھنے والے ہیں،ہم انہیں بھی جانتے ہیں اور جو پیچھے رہنے والے ہیں وہ بھی ہمیں معلوم ہیں۔‘‘