Sunan ibn Majah Hadith 1045 (سنن ابن ماجہ)

[1045]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَيَنْتَہِيَنَّ أَقْوَامٌ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَہُمْ إِلَی السَّمَاءِ أَوْ لَا تَرْجِعُ أَبْصَارُہُمْ

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جو لوگ (نماز میں) آسمان کی طرف نظریں اٹھاتے ہیں،انہیں ضرور باز آجانا چاہیے ورنہ ان کی نظریں واپس (زمین کی طرف) نہیں لوٹیں گی (بلکہ چھیں لی جائیں گی۔)