Sunan ibn Majah Hadith 1053 (سنن ابن ماجہ)

[1053]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ جُرَيْجٍ يَا حَسَنُ أَخْبَرَنِي جَدُّكَ عُبَيْدُ اللہِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُ الْبَارِحَةَ فِيمَا يَرَی النَّائِمُ كَأَنِّي أُصَلِّي إِلَی أَصْلِ شَجَرَةٍ فَقَرَأْتُ السَّجْدَةَ فَسَجَدْتُ فَسَجَدَتْ الشَّجَرَةُ لِسُجُودِي فَسَمِعْتُہَا تَقُولُ اللہُمَّ احْطُطْ عَنِّي بِہَا وِزْرًا وَاكْتُبْ لِي بِہَا أَجْرًا وَاجْعَلْہَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ قَرَأَ السَّجْدَةَ فَسَجَدَ فَسَمِعْتُہُ يَقُولُ فِي سُجُودِہِ مِثْلَ الَّذِي أَخْبَرَہُ الرَّجُلُ عَنْ قَوْلِ الشَّجَرَةِ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک صاحب آئے اور عرض کیا: میں نے رات کو خواب دیکھا گویا میں ایک درخت کی طرف (منہ کر کے،اے سترہ بنا کر) نماز پڑھ رہا ہوں۔میں نے (نمازمیں) سجدہ کی آیت پڑھی تو سجدہ کیا۔مجھے سجدہ کرتے دیکھ کر درخت نے بھی سجدہ کیا۔میں نے اس (درکت) کو (سجدہ میں) یوں کہتے سنا: (اللہُمَّ احْطُطْ عَنِّی بِہَا وِزْرًا وَاکْتُبْ لِی بِہَا أَجْرًا وَاجْعَلْہَا لِی عِنْدَکَ ذُخْرًا) ’’اے اللہ! اس سجدے کی وجہ سے میرے گناہوں کا بوجھ اتار دے اور میرے لئے اس کا ثواب لکھ دے اور اسے اپنے پاس میرے لئے ذخیرہ بنادے۔‘‘ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے (اس کے بعد) دیکھا کہ نبی ﷺ نے سجدہ کی آیت پڑھی تو سجدہ کیا۔میں نے آپ کو سجدہ میں وہی دعا پڑھتے سنا جو ان صاحب نے(خواب مین) درخت کی کہی ہوئی بیان کی تھی۔