Sunan ibn Majah Hadith 1056 (سنن ابن ماجہ)

[1056] إسنادہ ضعیف

المھدي بن عبد الرحمٰن: مجہول وعثمان بن فائد ضعیف (تقریب: 6931،4509)

انوار الصحیفہ ص 415

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ فَائِدٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ الْمَہْدِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُبَيْدَةَ بْنِ خَاطِرٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي أُمُّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ سَجَدْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ إِحْدَی عَشْرَةَ سَجْدَةً لَيْسَ فِيہَا مِنْ الْمُفَصَّلِ شَيْءٌ الْأَعْرَافُ وَالرَّعْدُ وَالنَّحْلُ وَبَنِي إِسْرَائِيلَ وَمَرْيَمُ وَالْحَجُّ وَسَجْدَةُ الْفُرْقَانِ وَسُلَيْمَانُ سُورَةِ النَّمْلِ وَالسَّجْدَةُ وَفِي ص وَسَجْدَةُ الْحَوَامِيمِ

سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کے ساتھ گیارہ سجدے کئے ان میں مفصل سورتوں میں کوئی سجدہ نہیں۔(یہ سجدے ان سورتوں میں ہیں) سورہٴ اعراف،سورہٴ رعد،سورہٴ نحل،سورہٴ بنی اسرائیل،سروہٴ مریم،سورہٴ حج،اور سورہٴ فرقان کا سجدہ اور سورہٴ نمل کا سیدنا سلیمان کا واقعہ والا سجدہ۔سورہٴ سجدہ،سورہٴ ص اور حم والی سورت کا سجدہ (سورہٴ حم السجدہ۔)