Sunan ibn Majah Hadith 1066 (سنن ابن ماجہ)
[1066]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ خَالِدٍ أَنَّہُ قَالَ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ إِنَّا نَجِدُ صَلَاةَ الْحَضَرِ وَصَلَاةَ الْخَوْفِ فِي الْقُرْآنِ وَلَا نَجِدُ صَلَاةَ السَّفَرِ فَقَالَ لَہُ عَبْدُ اللہِ إِنَّ اللہَ بَعَثَ إِلَيْنَا مُحَمَّدًا ﷺ وَلَا نَعْلَمُ شَيْئًا فَإِنَّمَا نَفْعَلُ كَمَا رَأَيْنَا مُحَمَّدًا ﷺ يَفْعَلُ
سیدنا امیہ بن عبداللہ بن خالد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ہمیں قرآن مجید میں حجر کی نماز(جب سفر کی حالت میں نہ ہوں) اور نماز خوف کا ذکر تو ملتا ہے،لیکن سفر کی نماز کا ذکر نہیں ملتا۔سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کو ہماری طرف(نبی بنا کر) بھیجا جب کہ ہمیں(دین کے کسی مسئلے کا) کوئی علم نہ تھا تو ہم نے جس طرح محمد ﷺ کو کرتے دیکھا ہے،ہم اسی طرح عمل کریں گے۔