Sunan ibn Majah Hadith 1072 (سنن ابن ماجہ)

[1072]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ سَأَلْتُ طَاوُسًا عَنْ السُّبْحَةِ فِي السَّفَرِ وَالْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ يَنَّاقٍ جَالِسٌ عِنْدَہُ فَقَالَ حَدَّثَنِي طَاوُسٌ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ فَرَضَ رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاةَ الْحَضَرِ وَصَلَاةَ السَّفَرِ فَكُنَّا نُصَلِّي فِي الْحَضَرِ قَبْلَہَا وَبَعْدَہَا وَكُنَّا نُصَلِّي فِي السَّفَرِ قَبْلَہَا وَبَعْدَہَا

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے حضر کی نماز بھی مقرر فرمائی اور سفر کی نماز بھی۔(فرض نماز کا تعین واضح فرمایا) ہم لوگ حضر میں فرض سے پہلے بھی(سنت) نماز پڑھتے تھے اور فرض کے بعد بھی اور(اسی طرح) ہم لوگ سفر میں بھی فرض سے پہلے اور فرض کے بعد (سنت) نماز پڑھتے تھے۔