Sunan ibn Majah Hadith 1077 (سنن ابن ماجہ)
[1077]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ وَعَبْدُ الْأَعْلَی قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِنْ الْمَدِينَةِ إِلَی مَكَّةَ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّی رَجَعْنَا قُلْتُ كَمْ أَقَامَ بِمَكَّةَ قَالَ عَشْرًا
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے تو نبی ﷺ دو دو رکعت نماز ادا کرتے رہے حتی کہ ہم واپس آگئے۔(یحییٰ بن اسحاق کہتے ہیں:) میں نے کہا: نبی ﷺ مکہ میں کتنا عرصہ قیام پذیر رہے؟ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دس دن۔