Sunan ibn Majah Hadith 1083 (سنن ابن ماجہ)
[1083]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَضَلَّ اللہُ عَنْ الْجُمُعَةِ مَنْ كَانَ قَبْلَنَا كَانَ لِلْيَہُودِ يَوْمُ السَّبْتِ وَالْأَحَدُ لِلنَّصَارَی فَہُمْ لَنَا تَبَعٌ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ نَحْنُ الْآخِرُونَ مِنْ أَہْلِ الدُّنْيَا وَالْأَوَّلُونَ الْمَقْضِيُّ لَہُمْ قَبْلَ الْخَلَائِقِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ کے پہچاننے کی توفیق نہیں دی۔(چنانچہ)یہودیوں کے لئے ہفتے کا دن(مقرر) ہوگیا اور عیسائیوں کے لئے اتوار۔وہ لوگ (ہفت روزہ عبادت میں) قیامت تک ہم سے پیچھے رہیں گے۔ہم دنیا والوں میں آخری (امت) ہیں اور قیامت کے دن ہم اول ہوں گے،یعنی سب لوگوں سے پہلے حساب کتاب ہو جائے گا۔