Sunan ibn Majah Hadith 1084 (سنن ابن ماجہ)
[1084] إسنادہ ضعیف
ابن عقیل ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی ابْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ سَيِّدُ الْأَيَّامِ وَأَعْظَمُہَا عِنْدَ اللہِ وَہُوَ أَعْظَمُ عِنْدَ اللہِ مِنْ يَوْمِ الْأَضْحَی وَيَوْمِ الْفِطْرِ فِيہِ خَمْسُ خِلَالٍ خَلَقَ اللہُ فِيہِ آدَمَ وَأَہْبَطَ اللہُ فِيہِ آدَمَ إِلَی الْأَرْضِ وَفِيہِ تَوَفَّی اللہُ آدَمَ وَفِيہِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ اللہَ فِيہَا الْعَبْدُ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاہُ مَا لَمْ يَسْأَلْ حَرَامًا وَفِيہِ تَقُومُ السَّاعَةُ مَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ وَلَا سَمَاءٍ وَلَا أَرْضٍ وَلَا رِيَاحٍ وَلَا جِبَالٍ وَلَا بَحْرٍ إِلَّا وَہُنَّ يُشْفِقْنَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
سیدنا ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جمعے کا دن تمام دنوں کا سردار ہے،اللہ کے ہاں اس کی عظمت سب سے زیادہ ہے وہ تو اللہ کے ہاں عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کے دن سے زیادہ عظمت والا ہے۔اس میں پانچ باتیں ہیں(جو اس کی افضلیت کا باعث ہیں:) اس دن اللہ تعالیٰ نے آدم کو پیدا فرمایاِاسی دن آدم ﷺ کو زمین پر اتارا،اسی دن آدم ﷺ کو فوت کیا،اس دن میں ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے کہ اس میں بندہ اللہ سے جو کچھ مانگے اللہ اسے وہی کچھ دے دیتا ہے،جب تک کسی حرام چیز کا سوال نہ کرے،اسی دن قیامت قائم ہوگی۔ہر مقرب فرشتہ آسمان،زمین تمام ہوائیں،پہاڑ اور سمندر جمعے کے دن سے ڈرتے رہتے ہیں۔‘‘