Sunan ibn Majah Hadith 1087 (سنن ابن ماجہ)
[1087]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ حَدَّثَنِي أَبُو الْأَشْعَثِ حَدَّثَنِي أَوْسُ بْنُ أَوْسٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ مَنْ غَسَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْتَسَلَ وَبَكَّرَ وَابْتَكَرَ وَمَشَی وَلَمْ يَرْكَبْ وَدَنَا مِنْ الْإِمَامِ فَاسْتَمَعَ وَلَمْ يَلْغُ كَانَ لَہُ بِكُلِّ خَطْوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ أَجْرُ صِيَامِہَا وَقِيَامِہَا
سیدنا اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ سے یہ ارشاد سنا: ’’جس نے جمعے کے دن غسل کیا اور کرایا،اول وقت میں آیا،(خطبہ میں) شروع سے حاضر رہا،پیدل چل کر آیا،سوار ہو کر نہ آیا،امام سے قریب ہو کر توجہ سے (خطبہ) سنا (خطبے کے دوران میں) فضول حرکت نہ کی،اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے عمل،یعنی ایک سال کے روزے اور قیام کا ثواب ملے گا۔‘‘