Sunan ibn Majah Hadith 1096 (سنن ابن ماجہ)
[1096]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زُہَيْرٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَطَبَ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَرَأَی عَلَيْہِمْ ثِيَابَ النِّمَارِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا عَلَی أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ سَعَةً أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِجُمُعَتِہِ سِوَی ثَوْبَيْ مِہْنَتِہِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے جمعے کے دن عوام سے خطاب فرمایا تو آپ نے دیکھا کہ انہوں نے (روز مرہ استعمال کی) چادریں اوڑھ رکھی ہیں۔تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا حرج ہے کہ تم میں سے کسی آدمی کے پاس گنجائش ہو تو (وہ روز مرہ کے) کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ جمعے کے لئے(خاص طورپر) کپڑے تیار کر لے۔‘‘