Sunan ibn Majah Hadith 1097 (سنن ابن ماجہ)
[1097]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ أَبِي سَہْلٍ وَحَوْثَرَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ وَدِيعَةَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَأَحْسَنَ غُسْلَہُ وَتَطَہَّرَ فَأَحْسَنَ طُہُورَہُ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِہِ وَمَسَّ مَا كَتَبَ اللہُ لَہُ مِنْ طِيبِ أَہْلِہِ ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَةَ وَلَمْ يَلْغُ وَلَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَ اثْنَيْنِ غُفِرَ لَہُ مَا بَيْنَہُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَی
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص جمعے کے دن اچھی طرح غسل کرے،اچھی طرح سنوار کر وضو کرے،اپنا بہترین لباس پہنے اور اللہ نے اس کی قسمت میں گھروالوں کی جو خوشبو لکھی ہو وہ لگالے۔پھر جمعہ پڑھنے آئے تو فضول حرکات نہ کرے اور دو آدمیوں کے درمیان جدائی نہ کرے(اکٹھے بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان نہ بیٹھے) تو اس کے اس جمعے اور دوسرے جمعے کے درمیان کے(پورے ہفتے کے) گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘