Sunan ibn Majah Hadith 1112 (سنن ابن ماجہ)

[1112]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ سَمِعَ جَابِرًا وَأَبُو الزُّبَيْرِ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ قَالَ دَخَلَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ ﷺ يَخْطُبُ فَقَالَ أَصَلَّيْتَ قَالَ لَا قَالَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَأَمَّا عَمْرٌو فَلَمْ يَذْكُرْ سُلَيْكًا

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ مسجد میں آئے تو نبی ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔رسول اللہ ﷺ نے(ان سے) پوچھا: ’’تم نے نماز پڑھی ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: نہیں۔آپ نے فرمایا: ’’تب دو رکعتیں پڑھ لو۔‘‘ حدیث کے راوی عمرو بن دینار نے سلیک (کے داخل ہونے) کا ذکر نہیں کیا۔