Sunan ibn Majah Hadith 1119 (سنن ابن ماجہ)
[1119]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ أَنْبَأَنَا ضَمْرَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ كَتَبَ الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ إِلَی النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَخْبِرْنَا بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَقْرَأُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَعَ سُورَةِ الْجُمُعَةِ قَالَ كَانَ يَقْرَأُ فِيہَا ہَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
سیدنا عبیداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا۔ہمیں یہ بتایئے کہ نبی ﷺ جمعے کے دن سورہٴ جمعہ کے ساتھ دوسری کون سی سورت پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: نبی ﷺ اس نماز میں(ھل اتک حدیث الغاشیۃ) (سورۃ الغاشیہ) پڑھتے تھے۔