Sunan ibn Majah Hadith 1118 (سنن ابن ماجہ)

[1118]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الْمَدَنِيُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ اسْتَخْلَفَ مَرْوَانُ أَبَا ہُرَيْرَةَ عَلَی الْمَدِينَةِ فَخَرَجَ إِلَی مَكَّةَ فَصَلَّی بِنَا أَبُو ہُرَيْرَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ فِي السَّجْدَةِ الْأُولَی وَفِي الْآخِرَةِ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالَ عُبَيْدُ اللہِ فَأَدْرَكْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ حِينَ انْصَرَفَ فَقُلْتُ لَہُ إِنَّكَ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ كَانَ عَلِيٌّ يَقْرَأُ بِہِمَا بِالْكُوفَةِ فَقَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقْرَأُ بِہِمَا

سیدنا عبیداللہ بن ابو رافع رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مروان نے مدینہ میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو نائب مقرر کیا اور خود مکہ تشریف لے گئے۔جمعہ کے دن سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی تو پہلی رکعت میں سورہٴ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہٴ منافقون کی تلاوت کی۔سیدنا عبیداللہ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نماز سے فارغ ہو چکے تو میں انہیں ملا کہا: آپ نے (آج نماز میں) وہ دو سورتیں پڑھی ہیں جو کوفہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ (نماز میں) پڑھا کرتے تھے۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ سورتیں پڑھتے سنا ہے۔‘‘