Sunan ibn Majah Hadith 1137 (سنن ابن ماجہ)
[1137]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُہَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللہَ فِيہَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاہُ وَقَلَّلَہَا بِيَدِہِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جمعے (کے دن) میں ایک گھڑی ہے جو مسلمان آدمی اسے اس حال میں پالے کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو،وہ اس گھڑی میں اللہ سے جو بھلائی مانگے گا (دنیا کی ہو یا آخرت کی) اللہ اسے وہ چیز دے دے گا۔‘‘ آپ نے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ وہ گھڑی مختصر سی ہے۔