Sunan ibn Majah Hadith 1138 (سنن ابن ماجہ)
[1138] إسنادہ ضعیف
ترمذي (490)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ مِنْ النَّہَارِ لَا يَسْأَلُ اللہَ فِيہَا الْعَبْدُ شَيْئًا إِلَّا أُعْطِيَ سُؤْلَہُ قِيلَ أَيُّ سَاعَةٍ قَالَ حِينَ تُقَامُ الصَّلَاةُ إِلَی الِانْصِرَافِ مِنْہَا
سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ’’جمعے کے دن میں ایک گھڑی ہے اس میں بندہ اللہ سے جو کچھ مانگے،اللہ اسے اس کی مطلوبہ چیز دے دیتا ہے‘‘۔عرض کیا گیا: وہ کون سی گھڑی ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’جب نماز کھڑی ہو جائے(اس وقت سے لیے کر) نماز سے فارغ ہونے تک۔‘‘