Sunan ibn Majah Hadith 1139 (سنن ابن ماجہ)

[1139]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ قُلْتُ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ جَالِسٌ إِنَّا لَنَجِدُ فِي كِتَابِ اللہِ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُؤْمِنٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللہَ فِيہَا شَيْئًا إِلَّا قَضَی لَہُ حَاجَتَہُ قَالَ عَبْدُ اللہِ فَأَشَارَ إِلَيَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَوْ بَعْضُ سَاعَةٍ فَقُلْتُ صَدَقْتَ أَوْ بَعْضُ سَاعَةٍ قُلْتُ أَيُّ سَاعَةٍ ہِيَ قَالَ ہِيَ آخِرُ سَاعَاتِ النَّہَارِ قُلْتُ إِنَّہَا لَيْسَتْ سَاعَةَ صَلَاةٍ قَالَ بَلَی إِنَّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ إِذَا صَلَّی ثُمَّ جَلَسَ لَا يَحْبِسُہُ إِلَّا الصَّلَاةُ فَہُوَ فِي الصَّلَاةِ

سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے۔میں نے عرض کیا: ہم اللہ کی کتاب (تورات) میں پاتے ہیں کہ جمعے کے دن ایک ساعت ایسی ہے کہ اس وقت جو کوئی مومن بندہ نماز پڑھتا ہو اور اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے اللہ اس کی حاجت پوری فرما دیتا ہے۔سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اشارہ فرمایا: یا ساعت سے بھی کم۔میں نے کہا: آپ نے سچ فرمایا یا ایک ساعت سے بھی کم۔میں نے عرض کی: وہ گھڑی کون سی ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ دن کی آخری گھڑی ہے۔‘‘ میں نے عرض کی: وہ تو نماز کا وقت نہیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہاں،ہاں مومن بندہ جب نماز پر بیٹھ رہتا ہے،وہ نماز کے علاوہ کسی اور وجہ سے نہیں رکا ہوتا وہ نماز ہی میں ہوتا ہے۔‘‘