Sunan ibn Majah Hadith 1154 (سنن ابن ماجہ)

[1154]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ عَنْ قَيْسِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ رَأَی النَّبِيُّ ﷺ رَجُلًا يُصَلِّي بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ أَصَلَاةَ الصُّبْحِ مَرَّتَيْنِ فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ إِنِّي لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَبْلَہُمَا فَصَلَّيْتُہُمَا قَالَ فَسَكَتَ النَّبِيُّ ﷺ

سیدنا قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے ایک آدمی کو فجر کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھتے دیکھا۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’کیا صبح کی نماز دو دفعہ پڑھ رہے ہو؟‘‘ اس شخص نے عرض کیا: میں نے فجر سے پہلے کی دو رکعتیں (سنتیں) نہیں پڑھی تھیں وہ (اب) پڑھی ہیں تو نبی ﷺ خاموش ہوگئے۔