Sunan ibn Majah Hadith 1153 (سنن ابن ماجہ)
[1153]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَالِكِ بْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ ﷺ بِرَجُلٍ وَقَدْ أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ وَہُوَ يُصَلِّي فَكَلَّمَہُ بِشَيْءٍ لَا أَدْرِي مَا ہُوَ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَحَطْنَا بِہِ نَقُولُ لَہُ مَاذَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ قَالَ لِي يُوشِكُ أَحَدُكُمْ أَنْ يُصَلِّيَ الْفَجْرَ أَرْبَعًا
سیدنا عبداللہ بن مالک ابن یحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ ایک نماز پڑھتے ہوئے آدمی کے پاس سے گزرے جب کہ نماز فجر کی اقامت ہو چکی تھی۔نبی ﷺ نے اس سے کچھ فرمایا،مجھے معلوم نہ ہوا کہ کیا فرمایا۔جب وہ نماز سے فارغ ہا تو ہم اس کے گرد جمع ہو کر پوچھنے لگے: رسول اللہ ﷺ نے تجھ سے کیا فرمایاتھا؟ اس نے کہا: آپ ﷺ نے مجھے فرمایاتھا:’’ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص فجر کی چار رکعتیں پڑھ لے۔‘‘