Sunan ibn Majah Hadith 1170 (سنن ابن ماجہ)
[1170] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (1417)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّ اللہَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ أَوْتِرُوا يَا أَہْلَ الْقُرْآنِ فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ مَا يَقُولُ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ لَيْسَ لَكَ وَلَا لِأَصْحَابِكَ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ وتر(اکیلا) ہے اور وتر (طاق عدد) کو پسند کرتا ہے،قرآن والو! وتر(کی نماز) پڑھا کرو۔‘‘ ایک اعرابی نے کہا: اللہ کے رسولﷺ کیا فرما رہے ہیں: فرمایا: ’’تیرے لیے یا تیرے ساتھیوں کے لیے نہیں۔‘‘