Sunan ibn Majah Hadith 1176 (سنن ابن ماجہ)
[1176] إسنادہ ضعیف
روایۃ المطلب عن ابن عباس و ابن عمر مرسلۃ (انظر المراسیل ص 209)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رَجُلٌ فَقَالَ كَيْفَ أُوتِرُ قَالَ أَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ قَالَ إِنِّي أَخْشَی أَنْ يَقُولَ النَّاسُ الْبُتَيْرَاءُ فَقَالَ سُنَّةُ اللہِ وَرَسُولِہِ يُرِيدُ ہَذِہِ سُنَّةُ اللہِ وَرَسُولِہِ ﷺ
سیدنا مطلب بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ایک آدمی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: میں وتر کیسے پڑھوں؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک رکعت وتر پڑھ لیا کرو۔اس نے کہا: مجھے ڈر ہے کہ لوگ کہیں گے یہ دم کٹی نماز ہے۔ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی سنت ہے،یعنی یہ اللہ(کی مقرر کی ہوئی) اور رسول اللہ ﷺ کی(فرمائی ہوئی) سنت ہے۔