Sunan ibn Majah Hadith 1202 (سنن ابن ماجہ)

[1202]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ تَوْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِأَبِي بَكْرٍ أَيَّ حِينٍ تُوتِرُ قَالَ أَوَّلَ اللَّيْلِ بَعْدَ الْعَتَمَةِ قَالَ فَأَنَتَ يَا عُمَرُ فَقَالَ آخِرَ اللَّيْلِ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ أَمَّا أَنْتَ يَا أَبَا بَكْرٍ فَأَخَذْتَ بِالْوُثْقَی وَأَمَّا أَنْتَ يَا عُمَرُ فَأَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ تَوْبَةَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَلِيمٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ فَذَكَرَ نَحْوَہُ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’کس وقت وتر پڑھتے ہو؟‘‘ انہوں نے کہا: عشاء کے بعد رات کے شروع میں پڑھ لیتا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’عمر! تم(کب وتر پڑھتے ہو؟)‘‘ انہوں نے کہا: رات کے آخری حصے میں(پڑھتا ہوں۔) نبی ﷺ نے فرمایا: ’’ابو بکر! تم نے زیادہ پختہ اور قابل اعتماد کام اختیار کیا اور عرم! تم نے قوت والا کام اختیار کیا۔‘‘ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے کہا،ہمیں ابو داؤد سلیمان بن توبہ نے ایک دوسری سند سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی طرح روایت بیان کی۔