Sunan ibn Majah Hadith 1203 (سنن ابن ماجہ)

[1203]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ فَزَادَ أَوْ نَقَصَ قَالَ إِبْرَاہِيمُ وَالْوَہْمُ مِنِّي فَقِيلَ لَہُ يَا رَسُولَ اللہِ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ قَالَ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَی كَمَا تَنْسَوْنَ فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَہُوَ جَالِسٌ ثُمَّ تَحَوَّلَ النَّبِيُّ ﷺ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی،اس میں(بھول کر) کمی بیشی ہوگئی۔ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے کہا: وہم مجھے ہوا ہے (یاد نہیں رہا کہ استاد محترم علقمہ رحمہ اللہ نے کمی کا لفظ فرمایا تھا یا زیادتی کا) عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا نماز میں کچھ اضافہ ہو گیا ہے؟ آپ نے فرمایا: میں ایک انسان ہی ہوں،جس طرح تم بھول جاتے ہو،(کبھی کبھار) میں بھی بھول جاتا ہوں تو جب کسی سے بھول ہو جائے تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لیا کرے۔‘‘ پھر نبی ﷺ نے (قبلے کی طرف) منہ پھیرا اور دو سجدے کیے۔