Sunan ibn Majah Hadith 1205 (سنن ابن ماجہ)

[1205]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي الْحَكَمُ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ ﷺ الظُّہْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَہُ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ وَمَا ذَاكَ فَقِيلَ لَہُ فَثَنَی رِجْلَہُ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک بار نبی ﷺنے ظہر کی نماز پانچ رکعتیں پڑھیں۔آپ سے کہا گیا: کیا نماز(کی رکعتوں) میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’بات کیا ہے؟‘‘ آپ کو بتایا گیا(کہ پانچ رکعتیں پڑھی گئی ہیں۔) تب آپ ﷺ نے پاؤں موڑا اور دو سجدے کر لیے۔