Sunan ibn Majah Hadith 1204 (سنن ابن ماجہ)
[1204]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ ہِشَامٍ حَدَّثَنِي يَحْيَی حَدَّثَنِي عِيَاضٌ أَنَّہُ سَأَلَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فَقَالَ أَحَدُنَا يُصَلِّي فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّی فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّی فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَہُوَ جَالِسٌ
سیدنا عیاض بن ہلال انصاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سوال کیا اور کہا: ایک آدمی نماز پڑھتا ہے،(لیکن نماز کے دوران میں) اسے معلوم ہی نہیں رہتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے(وہ کیا کرے؟) ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اسے معلوم نہ رہے کہ کتنی نماز پڑھی ہے تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے۔‘‘