Sunan ibn Majah Hadith 1210 (سنن ابن ماجہ)

[1210]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِہِ فَلْيُلْغِ الشَّكَّ وَلْيَبْنِ عَلَی الْيَقِينِ فَإِذَا اسْتَيْقَنَ التَّمَامَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فَإِنْ كَانَتْ صَلَاتُہُ تَامَّةً كَانَتْ الرَّكْعَةُ نَافِلَةً وَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً كَانَتْ الرَّكْعَةُ لِتَمَامِ صَلَاتِہِ وَكَانَتْ السَّجْدَتَانِ رَغْمَ أَنْفِ الشَّيْطَانِ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز (کی رکعتوں) میں شک ہو جائے تو وہ شک کو چھوڑ کر یقین پر بنا کرے،پھر جب اسے (نماز) مکمل ہو جانے کا یقین ہو جائے تو (آخر میں) دو سجدے کر لے۔اگر اس کی نماز مکمل ہوگئی تھی۔(اور ایک رکعت زائد پڑھی گئی ہے۔) تو وہ رکعت نفل بن جائے گی اور اگر نماز(واقعی) کم تھی تو اس رکعت سے نماز مکمل ہو جائے گی اور دو سجدوں سے شیطان کی ناک خاک آلود ہو جائے گی۔‘‘