Sunan ibn Majah Hadith 1211 (سنن ابن ماجہ)

[1211]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ شُعْبَةُ كَتَبَ إِلَيَّ وَقَرَأْتُہُ عَلَيْہِ قَالَ أَخْبَرَنِي إِبْرَاہِيمُ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاةً لَا نَدْرِي أَزَادَ أَوْ نَقَصَ فَسَأَلَ فَحَدَّثْنَاہُ فَثَنَی رِجْلَہُ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ لَوْ حَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ لَأَنْبَأْتُكُمُوہُ وَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَی كَمَا تَنْسَوْنَ فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي وَأَيُّكُمْ مَا شَكَّ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَتَحَرَّ أَقْرَبَ ذَلِكَ مِنْ الصَّوَابِ فَيُتِمَّ عَلَيْہِ وَيُسَلِّمَ وَيَسْجُدَ سَجْدَتَيْنِ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ایک نماز پڑھائی اس میں معلوم نہیں اضافہ ہوگیا یا کمی رہ گئی؟ پھر آپ نے (صحابہ سے) پوچھا،ہم نے بتادیا (کہ یہ غلطی ہوئی ہے)ٌ نبی ﷺ نے پاؤں موڑ کر قبلے کی طرف منہ کر لیا اور دو سجدے کیے،پھر سلام پھیرا،پھر ہماری طرف منہ کیا اور فرمایا: ’’اگر نماز کے بارے میں کوئی نیا حکم آتا تو میں تم کو بتا دیتا۔میں تو صرف ایک انسان ہوں،جس طرح تم لوگ بھول جاتے ہو اسی طرح مجھ سے بھی بھول ہو جاتی ہے۔چنانچہ جب میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دیا کرو۔اور تم میں سے جس کو نماز میں شک ہو جائے تو وہ(سوچ کر) صحت سے قریب تر بات معلوم کرے،پھر اس کے مطابق نماز پوری کرے۔سلام پھیرے اور دو سجدے کر لے۔‘‘