Sunan ibn Majah Hadith 1213 (سنن ابن ماجہ)
[1213]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سَہَا فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ يُقَالُ لَہُ ذُو الْيَدَيْنِ يَا رَسُولَ اللہِ أَقَصُرَتْ أَمْ نَسِيتَ قَالَ مَا قَصُرَتْ وَمَا نَسِيتُ قَالَ إِذًا فَصَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ قَالَ أَكَمَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ قَالُوا نَعَمْ فَتَقَدَّمَ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْ السَّہْوِ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بھول کر دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا۔ایک آدمی جسے ذوالیدین کہتے تھے،اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہوگئی ہےیا آپ بھول گئے ہیں؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’نہ نماز کم ہوئی ہے اور نہ میں بھول ہوں۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: اگر یہ بات ہے تو(عرض یہ ہے کہ) آپ نے دو ہی رکعتیں پڑھی ہیں۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’کیا جس طرح ذوالیدین کہتا ہے(ویسے ہی ہوا ہے؟‘‘) صحابہ نے کہا: جی ہاں۔تب نبی ﷺ نے آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھائیں،پھر سلام پھیرا،پھر سہو کے دو سجدے کیے۔