Sunan ibn Majah Hadith 1220 (سنن ابن ماجہ)

[1220]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی التَّيْمِيُّ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَی الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ إِلَی الصَّلَاةِ وَكَبَّرَ ثُمَّ أَشَارَ إِلَيْہِمْ فَمَكَثُوا ثُمَّ انْطَلَقَ فَاغْتَسَلَ وَكَانَ رَأْسُہُ يَقْطُرُ مَاءً فَصَلَّی بِہِمْ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ إِنِّي خَرَجْتُ إِلَيْكُمْ جُنُبًا وَإِنِّي نَسِيتُ حَتَّی قُمْتُ فِي الصَّلَاةِ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نماز کے لیے(گھر سے) تشریف لائے اور اللہ اکبر کہہ دیا۔(تکبیر تحریمہ کہہ کر نما ز شروع کر دی) پھر صحابہ کو اشارہ کیا تو وہ (نماز کی حالت مین) ٹھہرے رہے۔آپ نے جا کر غسل فرمایا: (واپس آئے تو) آپ کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا۔چنانچہ آپ نے نماز پڑھائی اور فارغ ہو کر فرمایا: ’’میں جنابت کی حالت میں تمہارے پاس آگیا تھا اور مجھے یاد ہی نہیں رہا حتی کہ میں نماز میں کھڑا ہوگیا۔‘‘