Sunan ibn Majah Hadith 1223 (سنن ابن ماجہ)

[1223]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ طَہْمَانَ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ كَانَ بِيَ النَّاصُورُ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ الصَّلَاةِ فَقَالَ صَلِّ قَائِمًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَی جَنْبٍ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مجھے پھوڑا نکلا ہوا تھا۔میں نے نبی ﷺ سے نماز کے متعلق سوال کیا(کہ کیسے نماز پڑھوں؟) تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کھڑا ہو کر نماز پڑھ،اگر(کھڑا ہونے کی) طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر،اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو پہلو کے بل (لیٹ کر نماز پڑھ لے۔‘‘)