Sunan ibn Majah Hadith 1225 (سنن ابن ماجہ)

[1225]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ وَالَّذِي ذَہَبَ بِنَفْسِہِ ﷺ مَا مَاتَ حَتَّی كَانَ أَكْثَرُ صَلَاتِہِ وَہُوَ جَالِسٌ وَكَانَ أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَيْہِ الْعَمَلَ الصَّالِحَ الَّذِي يَدُومُ عَلَيْہِ الْعَبْدُ وَإِنْ كَانَ يَسِيرًا

ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس نے نبی ﷺ کو وفات دی! نبی ﷺ اس وقت تک فوت نہیں ہوئے جب تک آپ اکثر (نفلی) نماز بیٹھ کر نہ پڑھنے لگے،اور رسول اللہ ﷺ کو وہ نیک عمل پسند تھا جس پر بندہ ہمیشگی اختیار کرے اگرچہ (وہ عمل) تھوڑا ہو۔