Sunan ibn Majah Hadith 1238 (سنن ابن ماجہ)

[1238]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صُرِعَ عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّہُ الْأَيْمَنُ فَدَخَلْنَا نَعُودُہُ وَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّی بِنَا قَاعِدًا وَصَلَّيْنَا وَرَاءَہُ قُعُودًا فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِہِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعِينَ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ گھوڑے سے گر پڑے اور آپ کا جسم مبارک دائیں طرف سے زخمی ہوگیا۔ہم لوگ نبی ﷺ کی بیمار پرسی کے لئے حاضر ہوئے۔(اسی اثنا میں) نماز کا وقت ہوگیا،آپ نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے آپ کے پیچھے بیٹھ کر نماز ادا کی،نماز سے فارغ ہو کر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’امام اس لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔جب وہ (اللہ اکبر) کہے تو تم(اللہ اکبر) کہو،جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو،جب وہ (سمع اللہ لمن حمدہ) کہے تو تم (ربنا ولک الحمد) کہو،جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو،جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم سب لوگ بیٹھ کر نماز پڑھو۔‘‘