Sunan ibn Majah Hadith 1237 (سنن ابن ماجہ)
[1237]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اشْتَكَی رَسُولُ اللہِ ﷺ فَدَخَلَ عَلَيْہِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِہِ يَعُودُونَہُ فَصَلَّی النَّبِيُّ ﷺ جَالِسًا فَصَلَّوْا بِصَلَاتِہِ قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْہِمْ أَنْ اجْلِسُوا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِہِ فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا صَلَّی جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ بیمار ہوگئے۔آپ کے صحابہ میں سے چند افراد آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے۔نبی ﷺ نے بیٹھ کر نماز پڑھی تو انہوں نے آپ کی اقتدا میں کھڑے ہو کر نماز شروع کر دی۔رسول اللہ ﷺ نے انہیں اشارہ فرمایا کہ بیٹھ جاؤ،نماز سے فارغ ہو کر فرمایا: ’’امام اس لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے،اس لئے جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو،جب وہ سر اٹھائے تو تم سر اٹھاؤ،جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم (بھی) بیٹھ کر نماز پڑھو۔‘‘