Sunan ibn Majah Hadith 1240 (سنن ابن ماجہ)

[1240]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ اشْتَكَی رَسُولُ اللہِ ﷺ فَصَلَّيْنَا وَرَاءَہُ وَہُوَ قَاعِدٌ وَأَبُو بَكْرٍ يُكَبِّرُ يُسْمِعُ النَّاسَ تَكْبِيرَہُ فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا فَرَآنَا قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا فَصَلَّيْنَا بِصَلَاتِہِ قُعُودًا فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ إِنْ كِدْتُمْ أَنْ تَفْعَلُوا فِعْلَ فَارِسَ وَالرُّومِ يَقُومُونَ عَلَی مُلُوكِہِمْ وَہُمْ قُعُودٌ فَلَا تَفْعَلُوا ائْتَمُّوا بِأَئِمَّتِكُمْ إِنْ صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِنْ صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ بیمار ہوگئے۔ہم نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی جب کہ آپ بیٹھ کر نماز پڑھا رہے تھے اور ابو بکر رضی اللہ عنہ (بلند آواز سے) تکبیرات کہتے تھے(یعنی) لوگوں کو نبی ﷺ کی تکبیر سناتے تھے۔آپ نے ہماری طرف توجہ فرمائی تو ہمیں کھڑے دیکھا۔نبی ﷺ نے اشارہ فرمایا تو ہم بیٹھ گئے اور ہم نے بیٹھ کر رسول اللہ ﷺ کی نماز کی اقتدا کی۔سلام پھیرنے کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تم فارسیوں اور رومیوں کا سا کام کرنے لگے تھے۔وہ بادشاہوں کے سامنے کھڑے رہتے ہیں جب کہ وہ (بادشاہ) بیٹھے ہوتے ہیں،(اس لئے) اس طرح نہ کیا کرو۔اپنے اماموں کی اقتدا کرو۔جب امام کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔‘‘