Sunan ibn Majah Hadith 1241 (سنن ابن ماجہ)
[1241]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِيسَ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَيَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي يَا أَبَتِ إِنَّكَ قَدْ صَلَّيْتَ خَلْفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَعَلِيٍّ ہَاہُنَا بِالْكُوفَةِ نَحْوًا مِنْ خَمْسِ سِنِينَ فَكَانُوا يَقْنُتُونَ فِي الْفَجْرِ فَقَالَ أَيْ بُنَيَّ مُحْدَثٌ
ابو مالک سعد بن طارق اشجعی رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے والد(طارق بن اشیم رضی اللہ عنہ) سے کہا،ابا جان! آپ نے رسول اللہ کے پیچھے بھی نمازیں پڑھی ہیں اور ابو بکر،عمر،عثمان رضی اللہ عنہم کے پیچھے بھی اور یہاں کوفہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی تقریباً پانچ سال نمازیں پڑھی ہیں۔کیا یہ حضرات فجر کی نماز میں قنوت کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: بیٹا! یہ بدعت ہے۔