Sunan ibn Majah Hadith 1246 (سنن ابن ماجہ)
[1246]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ وَالْعَبَّاسُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الدَّہَّانُ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَدَغَتْ النَّبِيَّ ﷺ عَقْرَبٌ وَہُوَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ لَعَنَ اللہُ الْعَقْرَبَ مَا تَدَعُ الْمُصَلِّيَ وَغَيْرَ الْمُصَلِّي اقْتُلُوہَا فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ
سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک بچھو نے ڈنک مار دیا۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ بچھو پر لعنت کرے،یہ تو نہ کسی نمازی کو چھوڑتا ہے،نہ غیر نمازی کو اسے ماردیا کرو،حِلّ میں ہو یا حرم میں۔