Sunan ibn Majah Hadith 1250 (سنن ابن ماجہ)
[1250]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ شَہِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ فِيہِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأَرْضَاہُمْ عِنْدِي عُمَرُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے بیان کیا: میرے پاس قابل اعتماد حضرات نے گواہی دی ان میں عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے اور میرے نزدیک ان میں سب سے زیادہ قابل اعتماد عمر رضی اللہ عنہ تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’فجر کے بعد کوئی نماز نہیں حتی کہ سورج طلوع ہو جائے اور عصر کے بعد کوئی نماز نہیں حتی کہ سورج غروب ہو جائے۔‘‘