Sunan ibn Majah Hadith 1258 (سنن ابن ماجہ)

[1258]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ أَنْ يَكُونَ الْإِمَامُ يُصَلِّي بِطَائِفَةٍ مَعَہُ فَيَسْجُدُونَ سَجْدَةً وَاحِدَةً وَتَكُونُ طَائِفَةٌ مِنْہُمْ بَيْنَہُمْ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ ثُمَّ يَنْصَرِفُ الَّذِينَ سَجَدُوا السَّجْدَةَ مَعَ أَمِيرِہِمْ ثُمَّ يَكُونُونَ مَكَانَ الَّذِينَ لَمْ يُصَلُّوا وَيَتَقَدَّمُ الَّذِينَ لَمْ يُصَلُّوا فَيُصَلُّوا مَعَ أَمِيرِہِمْ سَجْدَةً وَاحِدَةً ثُمَّ يَنْصَرِفُ أَمِيرُہُمْ وَقَدْ صَلَّی صَلَاتَہُ وَيُصَلِّي كُلُّ وَاحِدٍ مِنْ الطَّائِفَتَيْنِ بِصَلَاتِہِ سَجْدَةً لِنَفْسِہِ فَإِنْ كَانَ خَوْفٌ أَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا قَالَ يَعْنِي بِالسَّجْدَةِ الرَّكْعَةَ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے نماز خوف کے بارے میں فرمایا: ’’امام اپنے ساتھ والی جماعت کو نماز پڑھائے،وہ لوگ ایک سجدہ(ایک رکعت) ادا کریں۔اور ان کا ایک (دوسرا) گروہ ان (نماز ادا کرنے والوں) کے اور دشمن کے درمیان ہو،پھر وہ لوگ (دشمن کے مقابل) چلے جائیں جنہوں نے اپنے امیر کے ساتھ ایک سجدہ ادا کیا ہے(ایک رکعت پڑھی ہے) وہ ان لوگوں کی جگہ لے لیں،جنہوں نے نماز نہیں پڑھی اور جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی وہ آگے آکر اپنے امیر کے ساتھ ایک سجدہ (ایک رکعت) ادا کر لیں پھر ان کا امیر سلام پھیر دے۔کیوں کہ اس نے اپنی نماز (پوری) پڑھ لی ہے اور دونوں گروہوں کے افراد اپنے اپنے طور پر ایک ایک سجدہ (رکعت) ادا کر لیں اگر خوف اس سے بھی شدید ہوتو چلتے چلتے یا سواری پر(جس طرح ممکن ہو نماز پڑھ لیں۔)‘‘ راوی نے کہا:حدیث میں سجدہ سے مراد رکعت ہے۔