Sunan ibn Majah Hadith 1257 (سنن ابن ماجہ)

[1257]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ ہِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ أَبِي الْمُثَنَّی عَنْ أَبِي أُبَيٍّ ابْنِ امْرَأَةِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ يَعْنِي عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ سَيَكُونُ أُمَرَاءُ تَشْغَلُہُمْ أَشْيَاءُ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِہَا فَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَہُمْ تَطَوُّعًا

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’مستقبل میں ایسے حکمران ہوں گے جنہیں دوسری چیزیں نماز سے مشغول کر دیں گی اور وہ نمازوں کو ان کے اوقات سے موخر کر دیں گے۔تم ان کے ساتھ پڑھی ہوئی اپنی نماز کو نفل سمجھ لینا۔‘‘